Friday, December 2, 2022

کے ایم سی کی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال

کے ایم سی کی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔ کے ایم سی نے عدالتی حکم پر ایکشن کی رپورٹ تیار کر کے کمشنر کراچی کو ارسال کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایمپریس مارکیٹ اور داؤد پوتہ روڈ پر  2 ہزار 500 غیرقانونی دکانیں مسمار کی گئیں جبکہ ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کیلئے 6 آرسی سی بیسمنٹ اور دو منزلہ عمارت بھی گرادی گئی۔ سہراب خٹک روڈ پر 480 دکانیں، سرمد شہید روڈ پر 150 تجاوزات ، شارع عراق پر 450 ٹھیلے جبکہ اکبر روڈ اور ملحقہ علاقے میں 7 ہزار 500 بورڈز گرائے گئے۔ کے ایم سی نے عدالتی حکم پر زیب النساء اسٹریٹ، میگزین لائن، عبداللہ ہارون روڈ، راجہ غضنفرعلی روڈ پر بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔