Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 217 پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزار 48 پوائنٹس پر بند

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 217 پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزار 48 پوائنٹس پر بند
May 12, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادلوں نے انٹری دے دی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو سترہ پوائنٹس کی کمی کے بعد چھتیس ہزار اڑتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مارکیٹ کا آغاز تو مثبت ہوا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کے بادلوں نے جو انٹری دی تو اس کے بعد کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مثبت زون میں داخل نہ ہو سکا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو سترہ پوائنٹس کی کمی کے بعد چھتیس ہزار اڑتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 44 ارب روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کیپیٹل کم ہو کر سات ہزار تین سو اکانوے ارب روپے ہو گیا۔ آج پورے دن کے دوران تیس کروڑ چالیس لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔