Saturday, July 27, 2024

کے الیکٹرک کے ایکسپورٹ پراسیسسنگ زون اتھارٹی  کے حکام سے مذاکرات، بجلی بحال

کے الیکٹرک کے ایکسپورٹ پراسیسسنگ زون اتھارٹی  کے حکام سے مذاکرات، بجلی بحال
February 11, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کے الیکٹرک نے ایکسپورٹ پراسیسسنگ زون اتھارٹی  کے حکام سے مذاکرات کے بعد بجلی بحال کر دی۔ ترجمان ایپزا عزیز ملک کا کہنا ہے کہ بجلی بند کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ترجمان ایپزا کے مطابق ایپزا کے ذمہ کے الیکٹرک کے کوئی واجبات نہیں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکسز کے معاملے پر دونوں اداروں کے درمیان معاملہ عدالت میں  چل رہا ہے۔ کے الیکٹرک سترہ فروری تک بجلی منقطع نہیں کر سکتی اور ایسا کر کے کے الیکٹرک نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے جو توہین عدالت ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف بی آر کے دو ہزار دو میں جاری ہونے والے حکم نامے کے تحت ایپزا ٹیکسز سے مستثنیٰ ہے اور ایپزا  نے کے الیکٹرک کو صرف بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی کرنی ہوتی ہے جو باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔