Saturday, July 27, 2024

کے الیکٹرک کیلئے بجلی3 روپے75 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

کے الیکٹرک کیلئے بجلی3 روپے75  پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی3 روپے75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ شہر قائد کے عوام کیلئے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نیپرا کے نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی، جو دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔