Wednesday, December 7, 2022

روس کی بحریہ کی بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقیں ، بحری بیڑوں سے میزائل داغے

روس کی بحریہ کی بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقیں ، بحری بیڑوں سے میزائل داغے

ماسکو( 92 نیوز) روس کی  بحریہ کی جانب سے بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقیں کی گئیں جن میں جدید بحری بیڑوں سے داغے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

روس  کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیاہےکہ بالٹک میں ہونےوالی مشقوں میں پانچ جنگی بحری کشتیوں نے حصہ لیا جن میں بویان ایم کلاس اورزیلی نیڈول بھی شامل تھیں۔

روس کی وزارت دفاع کےمطابق بحری مشقوں میں شامل تمام اہلکاروں نے بھرپور کارکردگی دکھائی  جبکہ جنگی کشتیوں نے بھی توقع کے مطابق کارکردگی دکھائی ۔

اس دوران تمام اہداف کومقررہ وقت میں نشانہ بنایاگیا۔