کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے شہری ایک مرتبہ پھر ہوشیار ہوجائیں ، مکھیوں اور مچھروں کے بعد اس مرتبہ کیڑے مکوڑوں کی بھرمار نے شہر کو یرغمال بنا لیا ہے ۔
کراچی میں مکھیوں اور مچھروں کے بعد مختلف اقسام کے کیڑے انٹری دے چکے ہیں ، کان اور ناک میں گھسنے والے کیڑوں کی اچانک بھرمار ہوگئی ۔
ماہرین ماحولیات نے بھی شہریوں کو خبردار کر دیا ہے اور لوگ گھروں میں کیڑے مار اسپرے کرنے کی ہدایت کردی ،ماہرین کا کہنا ہے کیڑے کارپٹ اور پردوں کے نیچے انڈے دیتے ہیں جبکہ ان کے کاٹنے سے الرجی ہوسکتی ہے ۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق نقل مکانی کرکے آنے والے حشرات کی افزائش کی وجہ بارش، درجہ حرارت اور ہواؤں کا رخ بدلنا ہوسکتی ہے ۔