Saturday, July 27, 2024

کیچڑ اچھالنا پاگل آدمی کا کام ہے: چودھری نثار

کیچڑ اچھالنا پاگل آدمی کا کام ہے: چودھری نثار
April 7, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کیچڑ اچھالنا پاگل آدمی کا کام ہےایسے لوگ متوازن ذہنیت کے حامل نہیں ہوتے۔ پاکستان میں حکومت کرنا آسان کام نہیں۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی چکلالہ میں ویلفیئرسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالی جاتیں ہیں بعض حلقے ٹھیک کام کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں الزامات لگانے والوں اور کیچڑ اچھالنے والوں کے پاس کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہرروز دہشتگردی کے 4 سے 5 واقعے ہوتے تھے اور ہر روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا اب حالات بہت بہتر ہیں۔۔دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ،ویلفئیر سٹی میں فٹبال گراونڈ، کرکٹ گراونڈ ،جناز گاہ ،فوڈ کورٹ اور ایک ارب روپے کی لاگت سے 200 بستر پر مشتمل ہسپتال بنایا گیا ہے۔