Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ میں ہونیوالے کائٹ سرفنگ مقابلے میں ایرن ہیڈلو فاتح، اپنے ٹائٹل ‘‘کنگ آف دی ایئر’’ کا کامیابی سے دفاع کیا

کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ میں ہونیوالے کائٹ سرفنگ مقابلے میں ایرن ہیڈلو فاتح، اپنے ٹائٹل ‘‘کنگ آف دی ایئر’’ کا کامیابی سے دفاع کیا
February 9, 2016
کیپ ٹائون (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایرن ہیڈلو نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے کائٹ سرفنگ کا مقابلہ جیت کر اپنے ٹائٹل ‘‘کنگ آف دی ایئر’’ کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ کائٹ سرفنگ کے مقابلے کیپ ٹاؤن کے جنوب میں سمندر کی بلند وبالا لہروں اور تیز ہواؤں میں ہوئے جنہیں تیرہ ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔ اس موقع پر ہیڈلو، امریکا کے جیسی رچ مین اور ہالینڈ کے کیون لینگیری میں سخت مقابلہ تھا لیکن ہیڈلو نے اپنی مہارت کو کام میں لاتے ہوئے سخت جان حریفوں کو پچھاڑ کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ان مقابلوں میں امریکی جیسی رچ مین نے دوسری اور ہالینڈ کے کیون لنگیری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ہیڈلو کا کہنا تھا کہ اس کیلئے سال کا اس سے بہتر آغاز اور کیا ہو سکتا تھا۔ ایک طرف ہواؤں نے اسے اونچا ارانے میں مدد دی جبکہ ساحل پر موجود افراد کی طرف سے داد سے اس کی حوصلہ افزائی ہوئی۔