Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیپیٹل ہل پر حملہ، ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن بینن پر فرد جرم عائد

کیپیٹل ہل پر حملہ، ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن بینن پر فرد جرم عائد
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن بینن پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بینن پر فرد جرم حملے کی تحقیقات کرنے والی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے لگائی۔ فرد جرم کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کی عدم تعمیل پر جاری کی گئی۔ بینن نے ہر قسم کے مواخذے اور جوابدہی سے انکار کیا تھا۔ بینن کے انکار کے بعد ان پر کانگریس کی توہین کا ایک الزام بھی عائد ہے۔