کیپٹن کرنل شیرخان کے بھائی نے منظور پشتین کو مزار پر جانے سے روک دیا
صوابی ( 92 نیوز ) صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو شہید کے مزار پر جانے سے روک دیا۔
منظور پشتین کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر جانا چاہتا تھا مگر شہید کے بھائی نے روک دیا ۔
کیپٹن کرنل شیر خان کے بھائی امیر شیر خان نے منظور پشتین سے کہا کہ آپ لوگ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ۔ آپ نے پختون قوم کو بدنام کر دیا۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید پاک فوج میں نشان حیدر پانے والے آٹھویں جوان ہیں ۔ ان کا فوج میں عہدہ کیپٹن کا تھا جب کہ بچپن سے ہی ان کے چچا انہیں کرنل شیر خان کے نام سےپکارتے تھے جس کے باعث ان کا نام کیپٹن کرنل شیر خان ہے ۔