Friday, October 7, 2022

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری، مریم نواز پراپیگنڈہ کے بجائے بلاول سے پوچھیں، شہزاد اکبر

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری، مریم نواز پراپیگنڈہ کے بجائے بلاول سے پوچھیں، شہزاد اکبر
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر بلاول بھٹو سے پوچھنا چاہئے۔ https://twitter.com/ShazadAkbar/status/1318062800707747841?s=20 معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ بلاول بھٹو کا سندھ پولیس پر مکمل کنٹرول ہے، یاد رکھیے بلاول سندھ کے لئے اپنی پسند کا آئی جی چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے شوہر نے مزارِ قائد پر جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے، کیا یہ سب آپ کے مشتعل کرنے کی وجہ سے تھا؟۔