Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز، پمز اسپتال داخل کردیاگیا

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز، پمز اسپتال داخل کردیاگیا
August 9, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال داخل کرادیاگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا بلڈ پریشر نارمل ہے جب کہ شوگر لیول بلند ہے ۔  کیپٹن (ر) صفدرکا ڈیڑھ سال قبل معدے کا بائی پاس بھی ہوا تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر کے ایکسرے ،ریکٹ پوسٹ کے یو وی اور الٹراساؤنڈ ہو گا ، جیل میں گزشتہ چار روز سے کو کونسٹی پیشن کا مسئلہ تھا، جیل انتظامیہ بنا کسی طبی مشورے کے کیپٹن (ر) صفدر کو انیمیا دیتے رہے، ۔ جیل میں انیمیا کی زیادہ مقدار سے صفدر کی حالت زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں پمز اسپتال میں داخل کرلیا گیا ، کیپٹن (ر) صفدر کے روم کو سب جیل قرار دیا جائے گا  جبکہ پمز اسپتال کی تین رکنی میڈیکل ٹیم ان کا معائنہ جاری رکھے گی ۔