Wednesday, September 28, 2022

کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا  کر دیا گیا

کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا  کر دیا گیا
لاہور ( 92 نیوز ) کیپٹن (ر) صفدر کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ،   وہ  جیل سے سیدھا سروسز اسپتال پہنچے   جہاں وہ اپنے  سسر نواز شریف کی عیادت کریں گے ۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے  کے عوض دی گئی تھی ، کیپٹن (ر) صفدر کے  ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے جس کے بعد ان  کی رہائی کیلئے روبکار جاری کی گئی ۔ پولیس کی جانب کیپٹن (ر) صفدر کو  اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، ان کی ضمانت  سے متعلق درخواست پر  کل سیشن کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفو ظ کیا تھا ، محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا گیا ۔ جس میں ان کی رہائی کا حکم دیا گیا۔