Saturday, July 27, 2024

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لئے نیب کی تین ٹیمیں متحرک

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لئے نیب کی تین ٹیمیں متحرک
July 8, 2018
پشاور (92 نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لئے نیب کی تین ٹیمیں متحرک ہو گئیں اور چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تاہم کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔ نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا ظفر اقبال بنگش نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ رابطہ کرنے کی صورت میں تعاون کریں گے۔ تاہم نیب ذرائع نے کہا کہ کے پی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں تعاوب کر رہی ہے ۔ نیب کی تینوں ٹیمیں کیپٹن صفدر کی گرفتاری تک اپنے اپنے مقام پر موجود رہیں گی ۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو ایک سال سزا سنائی اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے مگر کیپٹن کے فون بھی بند اور وہ بھی روپوش ہو گئے ۔