Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا آج پمز میں تفصیلی معائنہ اور ٹیسٹ ہونگے

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا آج پمز میں تفصیلی معائنہ اور ٹیسٹ ہونگے
August 10, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ناسازیء طبیعت کے باعث آج روٹین ٹیسٹ کیئے جائیں گے ۔ پروفیسر تنویر خالق کی سربراہی میں پانچ رکنی میڈیکل ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا تفصیلی معائنہ اور ٹیسٹ کرے گی ۔ ٹیم میں ڈاکٹر عاطف انعام ، ڈاکٹر مشہود ، ڈاکٹر فبہا سید اور ڈاکٹر مجاہد رضا شامل ہیں ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو معدے کے السر کی تکلیف ہے ۔ سترہ ماہ پہلے ان کا برطانیہ میں منی گیسٹرک بائی پاس ہوا تھا ۔ واضح رہے کل شام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پمز اہسپتال منتقتل کرتے ہوئے ان کے کمرے کو سب جیل قرار دیا گیا تھا ۔ کل ان کا شوگر لیول زیادہ جبکہ بلڈ پریشر نارمل تھا  ۔ میڈیکل ٹیم کے سربراہ پروفیسر تنویر خالق جنرل سرجری کے ہیڈ بھی ہیں ، آج دوپہر ان کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس بھی ہو گا ۔