Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیپٹن راجہ سرور شہید کی آج برسی !!! بھارت کو کشمیر سے بھگانے والے عظیم ہیرو نے سینے پر گولی کھا کر شہادت کا رتبہ پایا

کیپٹن راجہ سرور شہید کی آج برسی !!! بھارت کو کشمیر سے بھگانے والے عظیم ہیرو نے سینے پر گولی کھا کر شہادت کا رتبہ پایا
July 27, 2015
لاہور (92نیوز) انیس سو اڑتالیس میں جام شہادت نوش کر کے پہلا نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت کیپٹن راجہ سرور شہید کی آج برسی ہے۔ کیپٹن سرور 1910ءکو گوجر خان میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد اس اسلامی ریاست کو نقصان پہنچانے کےلئے شروع دن سے ہی دشمن طاقتیں سرگرم ہو گئیں۔ کشمیر کے معاملے پر مکار بھارت نے چال کھیلتے ہوئے پاکستان کو جنگ میں جھونک دیا۔ پنجاب رجمنٹ کی بٹالین کی کمان سنبھالتے ہوئے انہوں نے غاصب بھارتی فوج کو کشمیر کے ایک حصے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ دشمن کے زیر تسلط علاقے میں مزید چڑھائی کی گئی تو بھارتی فوج کو جان کے لالے پڑ گئے۔ ستائیس جولائی انیس سو اڑتالیس کی صبح قوم کے اس بہادر سپوت نے سینے پر گولی کھائی اور جام شہادت نوش کیا جس پر انہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔ بہادری اور عزم و ہمت کی لازوال تاریخ رقم کرنے پر قوم کیپٹن سرور شہید کی قربانی کو کبھی نہیں بھلا سکی۔