Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیپٹل ہل پر حملے کا خطرہ ، امریکی کانگریس کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

کیپٹل ہل پر حملے کا خطرہ ، امریکی کانگریس کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
March 4, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) کیپٹل ہل پر حملے کے خطرے کے باعث امریکی کانگریس کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کیپٹل ہل پر حملے سے متعلق انٹیلی جنس وارننگ جاری کی تھی ۔ کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کیپیٹل ہل پر حملے کے ممکنہ منصوبے کی انٹیلی جنس اطلاع ملی ہے۔  انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ’معلوم‘ جنگجو گروپ 4 مارچ کو کانگریس کی عمارت پر حملہ کر سکتا ہے۔ پہلے ہی سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کر لئے ہیں۔ حساس مقامات پر رکاوٹیں نصب، سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔