کیٹ مڈلٹن کی بہن پپا میڈلٹن نے منگنی کرلی

لندن(ویب ڈٰیسک) ہمیشہ خبروں کی زینت بننے والی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی بہن نے بھی میڈیا میں جگہ بنالی ۔ بتیس سالہ’’ پپا میڈلٹن نے چالیس سالہ جیمز میتھیو نامی نوجوان سے منگنی کرلی ۔
ذرائع کے مطابق دونوں آئندہ برس شادی کریں گے جس میں دونوں کے اہل خانہ بھی شریک ہونگے۔