Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیٹیگری 4 کا طوفان ’’ آئیڈا ‘‘ امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

کیٹیگری 4 کا طوفان ’’ آئیڈا ‘‘ امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

لوزیانا (92 نیوز) امریکا انتہائی شدید سمندری طوفان کی زد میں ہے، کیٹیگری 4 کا طوفان ’’ آئیڈا ‘‘ امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ بدترین موسم کی وجہ سے ہزاروں افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔

اس وقت امریکی ریاست لوزیانا میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، لوزیانا کے گورنر نے لوگوں کو طوفان کے باعث گھروں میں رہنے ا ور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔