Sunday, September 15, 2024

کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع

کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع
July 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کےمطابق صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ سی کیٹگری ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ کیٹگری سی سے آنے والے پاکستانیوں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی آفریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔