Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیویز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

کیویز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
August 5, 2021 --- ویب ڈیسک Urdu Version

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے کیویز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا۔

بلیک کیپس پاکستان کے  دورے پر تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز  کھیلے گی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا۔

تین ون ڈے میچز 19،17اور 21 ستمبر کو راولپنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلی جائیں گے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز 25 ستمبر سےلاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  کھیلی  جائے گی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25،26 اور 29 ستمبر جبکہ سیریز کے آخری دو میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بلیک کیپس نے 2003 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔