Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کیوبن فائیو کا وینزویلا میں شاندار استقبال، پانچوں نے امریکا میں طویل جیل کاٹی، کیوبن فائیو کا وینزویلا کی آزادی کے علمبردار سائمن بولیور کو شاندار خراج عقیدت

کیوبن فائیو کا وینزویلا میں شاندار استقبال، پانچوں نے امریکا میں طویل جیل کاٹی، کیوبن فائیو کا وینزویلا کی آزادی کے علمبردار سائمن بولیور کو شاندار خراج عقیدت
May 5, 2015
وینزویلا (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے رہا کئے جانیوالے پانچ کیوبن باشندوں کا وینزویلا میں ہیروز جیسا استقبال کیا گیا۔ پانچوں لاطینی امریکا کا فخر اور عوام کے وقار کی علامت ہیں۔ ان افراد نے کیوبا کےدائیں بازو کے جلاوطن افراد میں سرایت کر کے کیوبا پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا جس کے بعد ان کو امریکا میں جاسوسی کے جرم میں طویل سزائیں سنائی گئی تھیں۔ اس گروپ کے آخری تین افراد کو پچھلے سال دسمبر میں امریکا اور کیوبا کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے اعلان کے ایک روز بعد رہائی ملی تھی۔ جیراردو، ہرنینڈس، انتونیوگوئیریرو اور رامون لیبانینو نے امریکا میں سولہ سال جیل کاٹی اور کیوبا پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ ان کے دو ساتھی رینی گونزالیز اور فرناندس گونزا لز کو پہلے رہا کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر گونزالز نے وینزویلا کی آزادی کے رہنما سائمن بولیور کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا لاطینی امریکا کو سائمن کے تخیلات کے مطابق بنانے کیلئے کام کیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کیوبا، وینزویلا اور ایکواڈور کو لاطینی امریکا کی منزل کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ ان تینوں ممالک کو بہت کچھ بونا اور بہت کچھ کاٹنا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔