کیوبن صدر نے امریکی ہم منصب سے مزید پابندیاں ہٹانے اور گوانتاناموبے کا علاقہ واپس کرنےکا مطالبہ کر دیا

ہوانا(ویب ڈیسک)کیوباکے صدرراول کاسترونے امریکی صدربراک اوباما سے مزیدپابندیاں ہٹانے اورگوانتاناموبے کاعلاقہ واپس کرنے کرمطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہوانامیں کیوباکے صدرراول کاسترواورامریکی صدربراک اوبامانے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پرراول کاسترونے صدراوباماسے مطالبہ کیاکہ وہ کیوباسے مزیدپابندیاں ہٹانے کے ساتھ ساتھ گوانتاناموبے کاعلاقہ بھی واپس کریں جبکہ امریکی صدربراک اوباماکاکہناتھاکہ امریکا اورکیوباکے درمیان سفارتی تعلقات کاآج نیادن ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں برس سے امریکی ائیرلائنزکیوباکےلیے براہ راست کمرشل پروازیں شروع کردینگی۔
امریکی صدرنے واضح کیاکہ کیوباکے مستقبل کافیصلہ امریکا یاکوئی اورقوم نہیں بلکہ کیوباکے عوام ہی کرینگے۔