Tuesday, August 16, 2022

کیوبا میں شدید بارشوں سے تباہی، دو افراد ہلاک، لینڈسلائیڈنگ سے مکانات کو نقصان، مزید بارشوں کی پشین گوئی

کیوبا میں شدید بارشوں سے تباہی، دو افراد ہلاک، لینڈسلائیڈنگ سے مکانات کو نقصان، مزید بارشوں کی پشین گوئی
کیوبا (ویب ڈیسک) کیوبا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شدید بارشوں نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کو نشانہ بنایا ہے جہاں دو افراد کی جان لینے کے علاوہ بارشوں نے لوگوں کی جائیدادوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکاسی سالہ معمر خاتون سیلاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی جبکہ ایک چوبیس سالہ شخص پر بجلی کی تاریں گر گئیں جس سے وہ چل بسا۔ سیلاب نے شہر کے مختلف حصوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے بجلی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ کیوبا کے محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔