Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کین کمشنر پنجاب کو گنے کے کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کا حکم

کین کمشنر پنجاب کو گنے کے کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کا حکم
September 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) رمضان شوگر ملز سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنے کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب کو زیرالتوا درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے اور رقوم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز سے گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگی نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید نے محمد جہانگیر اور دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں درخواستگراز نے موقف اختیار کیا کہ رمضان شوگر ملز  کو 9 لاکھ  روپے کا گنا سپلائی کیا  جبکہ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کسانوں نے گنے کی رقم کی ادائیگی  کے لیے کین کمشنر اور رمضان شوگر ملز کی انتظامیہ کو درخواستیں دیں۔ درخواست گزار کے مطابق درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی۔ عدالت نے کین کمشنر پنجاب کو رقوم کی ادائیگی کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔