Monday, October 3, 2022

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلے بالڈون سے منگنی کر لی

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلے بالڈون سے منگنی کر لی
لاس انجلس (92 نیوز) کینیڈا کے معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلے بالڈ وِن سے منگنی کرلی ۔امریکی میڈیا کے مطابق چوبیس سالہ  بیبر نے چھٹیوں کے دوران شادی کی پیشکش کی جسے ہیلے بالڈ ون نے قبول کر لیا۔ دونوں اس سے قبل دو ہزار سولہ میں بھی  مختصر عرصے کیلئے ایک ساتھ تھے ۔منگنی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد جسٹن بیبر کے  فینز نے سوشل میڈیا پرملے جلے خیالات کا اظہار کیا ۔ کسی نے لکھا کہ جسٹن بیبر کی سلینا گومیز کی ساتھ شادی ہونی چاہیے تھی۔ منگنی کی خبر مذاق ہو گی ۔ایک مداح نےلکھا کہ بارہ سال کی عمر سے  جسٹن بیبر کو حاصل کرنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں ۔