Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کینیڈین وزیراعظم کی آگ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے البرٹا کا دورہ

کینیڈین وزیراعظم کی آگ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے البرٹا کا دورہ
May 14, 2016
البرٹا (ویب ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو آگ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے البرٹا پہنچے اور تیل کی دولت سے مالا مال شہر فورٹ میک مورے کو محفوظ رکھنے پر فائر فائٹرز کے گن گاتے رہے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وہ پہلی بار البرٹا آئے جہاں لاکھوں ایکڑ رقبے پر پھیلنے والی خوفناک آگ کی وجہ سے کئی مقامات پر تیل کے پیداواری منصوبے بند کرنا پڑے تھے۔ ٹروڈو نے کہا کہ ان کی حکومت تعمیر نو کی کوششوں میں ہر ممکن مدد کریگی۔ ٹروڈو نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں شہر کا دورہ کیا اور تباہ حال علاقے دیکھے۔ انہوں نے شہر کے نواحی علاقوں کے علاوہ وہ اسپتال بھی دیکھا جسے فائر فائٹرز نے جان توڑ کوششوں کے بعد آگ سے محفوظ رکھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔