Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کینیڈین وزیراعظم نے صحافی کے سوال پر قوانٹیم تھیوری سمجھا دی‘ حاضرین حیران

کینیڈین وزیراعظم نے صحافی کے سوال پر قوانٹیم تھیوری سمجھا دی‘ حاضرین حیران
April 17, 2016
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریوڈو آئے دن کچھ ایسا کرتے ہیں کہ ناصرف کینیڈا کی عوام بلکہ دنیا بھر کے لوگ ان کی ذہانت کی داد دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا اونٹاریو میں جہاں وزیراعظم نے بجٹ تقریر کی مگر پھر قوانٹیم تھیوری بھی سمجھا دی۔ ماجرہ کچھ یوں تھا کہ صحافی نے مذاقاً سوال کیا کہ میں آپ سے قوانٹیم کمپیوٹنگ کے بارے پوچھنا چاہتا ہوں مگر بعد میں خود ہی کہہ دیا کہ یہ مذاق تھا۔ مگر کینیڈین وزیراعظم نے صحافی کے سوال پرغصہ نہیں کیا اور کہا مجھے وقت دیا جائے میں قوانٹیم کمپیوٹنگ کے بارے بتانا چاہتا ہوں اور پھر بڑی تفصیل کے ساتھ قوانٹیم تھیوری سمجھا دی۔ وزیر اعظم کے جواب پر سب حیران رہ گئے اور پھر کہا اگر کوئی اور سوال ہے تو کریں میں یہاں سارا دن آپ کے لیے ہوں۔