Tuesday, November 29, 2022

کینیڈین خاتون کو 28سال پہلے خواب میں دیکھے  نمبر نے کروڑپتی بنا دیا

کینیڈین خاتون کو 28سال پہلے خواب میں دیکھے  نمبر نے کروڑپتی بنا دیا

مونٹریال (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ایک معمر خاتون نے 53لاکھ ڈالر کی اٹلانٹک لاٹری جیت لی۔ خاتون مسلسل تیس سال تک لاٹری کاایک ہی نمبر خریدتی رہی اور بالآخر قسمت نے یاوری کر ہی دی۔ اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے مئی 1989 میں خواب میں یہ نمبر دیکھا تھا اور اس کے بعد سے وہ مسلسل یہی نمبر خریدتی آئی ہیں۔

کینسر کی مریضہ اولگا بینو کے مطابق وہ جیتی ہوئی رقم سے اپنا نیا مکان بنائیں گی کیونکہ پرانا مکان بیچ کر انہوں نے رقم اپنے علاج پر لگادی تھی۔ اولگا کا کہنا تھا کہ جب ٹی وی پر انکا نام نشر ہوا تو انہیں یقین ہی نہیں آیا۔

اگلی صبح اخبار میں اپنا نام پڑھا تو تب بھی بے یقینی کی کیفیت طاری تھی۔ اولگا کا کہنا تھا کہ انکے شوہر، بچوں اور پوتوں نے انھیں اس بیماری کا مقابلہ کرنے میں مدد کی اور اب وہ انھیں ڈزنی لینڈ لے جانا چاہتی ہیں۔