کینیڈین ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

اوٹاوا (92 نیوز) قومی ایئرلائن کے لیے اچھی خبر آ گئی ۔ کینیڈین ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔
کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے سیفٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ اور ایئروردیننس آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دور کر دیئے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی اس کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔
پاکستان پر یورپی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے بعد ٹرانسپورٹ کینیڈا نے پی آئی اے کا علیحدہ سے آڈٹ اگست 2020 میں کیا۔ آڈٹ کینیڈین ٹرانسپورٹ کے فارن آپریشن ڈویژن ایئروردیننس نے مکمل کیا۔ کینیڈین ٹرانسپورٹ نے آڈٹ بین الاقوامی شہری ہوابازی کے ادارے اکاؤکے مخصوص ایئروردینیس عناصر و مروجہ قواعد کے تحت کیا۔