Sunday, September 15, 2024

کینیڈا، گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

کینیڈا، گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق
July 3, 2021

البرٹا (92 نیوز) کینیڈا میں ایک اور پاکستانی خاندان کے ساتھ اندوہناک سانحہ پیش آگیا، صوبہ البرٹا میں گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی نژاد فیملی کے 4 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان کے مطابق کینیڈین صوبے البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، کینیڈین خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان کی خبر پر سکتا طاری ہو گیا، واقعے میں 7 افراد کا چلے جانا انتہائی دردناک سانحہ ہے، پاکستانی قونصلیٹ وینکوور خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا، کیلگری میں پاکستان، کینیڈا ایسوسی ایشن کو بھی خاندان کا ساتھ دینے کی استدعا کی ہے۔ متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ادھر کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڈ کا کہنا ہے متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔