Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کینیڈا کے صوبے نیوبرنزوک کے شہر فیڈرکٹن میں فائرنگ ، دو پولیس اہلکار ہلاک

کینیڈا کے صوبے نیوبرنزوک کے شہر فیڈرکٹن میں فائرنگ ، دو پولیس اہلکار ہلاک
August 11, 2018
اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا کے صوبے نیوبرنزوک کے شہر فیڈرکٹن میں فائرنگ سے دو پولیس  اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے  فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ کینیڈین شہر فریڈکٹن  کے علاقے بگانڈس ڈرائیو  پر واقع رہا شی کمپلکس  میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران  اپارٹمنٹ میں موجود حملہ آور کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار  ، سینتالیس سالہ لارنس کوسٹیلو رابرٹس اور  سارہ جے برنز ہلاک گئے۔ واقعے میں دو عام شہری بھی مارے گئے جن کی شناخت  ظاہر  نہیں کی گئی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 48 سالہ حملہ آور شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب  کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے  واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں  کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔