Sunday, December 4, 2022

کینیڈا کے شہر وان میں کیفے پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی، مشتبہ شخص فائرنگ کے بعد فرار

کینیڈا کے شہر وان میں کیفے پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی، مشتبہ شخص فائرنگ کے بعد فرار
کینیڈا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں نامعلوم افراد کی کیفے میں گھس کر فائرنگ سے دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی ہو گئے۔ کینیڈا کے شہر وان میں نامعلوم حملہ آور نے کیفے میں گھس کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے دو افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد کو تشویشناک حالت میں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یارک پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کیفے میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور ایک گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے معلومات دینے کے لیے شہریوں سے اپیل کی ہے۔ پولیس نے علاقے میں ویڈیو نگرانی بھی شروع کر دی ہے۔