Saturday, July 27, 2024

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ البرٹا سے دوسرے صوبے تک پھیلنے کا خدشہ

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ البرٹا سے دوسرے صوبے تک پھیلنے کا خدشہ
May 8, 2016
مونٹریال (ویب ڈیسک) کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگنے والی آگ متصل صوبے ساسک چیوان تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔ فورٹ مک مرے شہر سے 80 ہزار افراد ہجرت کر چکے ہیں جبکہ آگ کی شدت میں اضافہ گرم ہواوں کے باعث ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا میں رواں ہفتے کے آغاز سے بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا جس کی وجہ خشک اور گرم ہوائیں ہیں تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بارش ہونے کا امکان ہے جس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ہزاروں افراد کو تین سو سے زائد پروازوں کے ذریعے فورٹ مک مرے سے صوبائی دارالحکومت ایڈمونٹن پہنچایا گیا ہے۔ آگ بجھانے میں گیارہ سو سے زائد فائر فائٹرز، ہیلی کاپٹرز اور کینیڈین فضائیہ اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ شدید آگ کے نتیجے میں 1600 کے قریب مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ فورٹ مک مرے کینیڈا کے تیل پیدا کرنے والے علاقے میں واقع ہے اور آگ کی وجہ سے ایک تہائی تیل کی پیداوار روک دی گئی ہے۔ کینیڈین حکام نے خبردارکیاہے کہ آگ پرقابونہ پایا گیا تویہ مزید علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔