Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کینیڈا کا شام اور عراق میں داعش کیخلاف فضائی حملے بند کرنے کا اعلان

کینیڈا کا شام اور عراق میں داعش کیخلاف فضائی حملے بند کرنے کا اعلان
February 9, 2016
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بائیس فروری سے شام اور عراق میں شدت پسندوں کیخلاف فضائی حملے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں سے محدود ریاستی اور فوجی مقاصد کیلئے تو ٹھیک لیکن طویل مدت کیلئے مفید نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنا انتخابی وعدہ پورا کرنے کیلئے حملے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا فضائی حملوں سے معاشروں میں طویل مدتی استحکام نہیں آ سکتا تاہم اس کے جاسوس اور ری فیولنگ طیارے خطے میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے دولت اسلامیہ کیخلاف لڑنے والے مقامی فوجیوں کی تربیت کیلئے کینیڈین فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا داعش کی دہشت گردی کے شکار عوام کو مغربی انتقام کا نشانہ نہیں بننا چاہئے بلکہ ان کی مدد کی جانی چاہئے۔ کینیڈین اپوزیشن نے حکومتی فیصلے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹروڈو انتظامیہ داعش کیخلاف جنگ سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔