Tuesday, September 27, 2022

کینیڈا میں کورونا وائرس کا زور کم ہوا تو زندگی بھی معمول پر آنے لگی

کینیڈا میں کورونا وائرس کا زور کم ہوا تو زندگی بھی معمول پر آنے لگی
اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا میں کورونا وائرس کا زور کم ہوا تو زندگی بھی معمول پر آنے لگی۔ ٹورنٹو میں ڈرائیو اِن کنسرٹ کا اہتمام کیا گییا جس میں درجنوں شرکا اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر ہی میوزک انجوائے کرتے رہے۔   کینیڈا میں کورونا کا زور کم پڑنے لگا جس کے بعد عوام معمولاتِ زندگی کی جانب لوٹنے لگی ہے۔ ٹورونٹو میں اسی حوالے سے ایک منفرد کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف بینڈ نے فضاؤں میں خوب سُر بکھیرے۔ کنسرٹ کی خاص بات اس کا ڈرائیو اِن ہونا تھا ۔ تمام شرکا اپنی گاڑیوں میں ہی بیٹھ کر جھومتے، گاتے نظر آئے جن کے درمیان بھی سات فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا گیا تھا۔ کنسرٹ کا اہتمام سٹی ویو ڈرائیو ان میں کیا گیا تھا جہاں دو سو گاڑیوں کے پارک ہونے کی سہولت موجود ہے۔