Thursday, February 2, 2023

کینیڈا میں پارہ پہلی بار 49 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا

کینیڈا میں پارہ پہلی بار 49 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا

اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا میں گرمی کی شدید لہر آ گئی۔ پارہ پہلی بار 49 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا۔

کینیڈا کے صوبے وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہو گیا۔ مسلسل تین روز سے جاری غیرمتوقع شدید گرمی کے باعث  کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں اکثریت  بوڑھے اور بیمار افراد کی ہے۔

ویسٹرن کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ اسی وجہ سے یہاں لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ جمعہ سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوا تھا جبکہ مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔