اوٹاوا (92 نیوز) کینیڈا میں قدیم اسکول سے بچوں کی قبریں ملنے پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پوپ فرانسس سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔
کینیڈین وزیراعظم نے پوپ فرانسس سے کہا ہے کہ وہ ان واقعات میں کیتھولک چرچ کے کردار پر معافی مانگیں۔ پوپ کینیڈین سرزمین پر قدیم کینیڈین باشندوں سے معذرت کریں کیونکہ کیتھولک کمیونٹی بھی یہی چاہتی ہے کہ چرچ اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرے۔
جسٹن ٹروڈو کا بیان دو قبروں سے ایک ہزار کے قریب بچوں کی باقیات ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایک ماہ میں قدیم بورڈنگ اسکولوں سے قبائلی بچوں کی قبریں ملنے کے دو واقعات پیش آچکے ہیں۔ پہلے واقعے میں 215 جبکہ دوسرے میں 751 بچوں کی باقیات ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔