Thursday, October 6, 2022

کینیڈا، عمارتی کھڑکیوں کی صفائی کرنیوالی کرین کو تیز ہواؤں نے ہلا کر رکھ دیا

کینیڈا، عمارتی کھڑکیوں کی صفائی کرنیوالی کرین کو تیز ہواؤں نے ہلا کر رکھ دیا
ٹورنٹو (92 نیوز) کینیڈا میں بلند عمارتوں کی کھڑکیوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی کرین کو تیز رفتار ہواؤں نے ہلا کر رکھ دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق عمارتوں کی کھڑکیاں صاف کرنے والے ورکروں میں سے ایک کرین کو قابو کرنے کے لیے اس سے لٹک گیا۔ ورکر کینیڈا کے شہر ایڈمونٹون کی ایک عمارت کے پانچویں فلور پر کام کر رہے تھے جب تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے کرین بےقابو ہو کر بار بار عمارت سے ٹکرانا شروع ہو گئی۔ شہری انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم بھیج کر ورکروں کو بحفاظت نیچے اتارا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شہر میں تیز ہواؤں کے چلنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔