Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کینیڈا : جنگل میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

کینیڈا : جنگل میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا
May 6, 2016
اوٹاوہ(ویب ڈٰسک)کینیڈین ریاست البرٹا کے جنگل میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا  البرٹا اور قریبی علاقوں سے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔ کینیڈین حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باعث متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔  اب تک ہوائی سروس سے آٹھ ہزار افراد کو منتقل کیا جاچکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقوں کی طرف جانی والی واحد موٹروے کوآج شام تک محفوظ بنادیا جائے گا۔ جس کے بعد شہر میں پھنسے سترہ ہزار افراد کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے گا۔ شہر کے اسی ہزار افراد کو تین روز قبل منتقل کیا جاچکا ہے۔ سیکڑوں فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آج بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔