کینیڈا،یورپی یونین اورمیکسیکو پر اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے اپنے ہی اتحادیوں کیخلاف تجارتی جنگ کا آغاز کر دیا۔ کینیڈا، یورپی یونین اور میکسیکو پر اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات کے حوالے سے اضافی محصولات عائد کر دی گئیں۔
امریکی محکمہ کامرس کے سیکرٹری ولبر روس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کینیڈا، یورپی یونین اور میکسیکو پر اسٹیل پر 25 اور ایلومینیم پر 10 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا کہ وہ اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر محصولات میں مزید چھوٹ نہیں دیں گے۔
دوسری جانب کینیڈا نے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے جواباً امریکی مصنوعات پر بارہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ٹیکس کا اعلان کیا ۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد کینیڈا کا امریکا کیخلاف یہ دوسرا سخت ترین تجارتی اقدام ہے۔
یورپین کمیشن کے صدر کلاڈ ینکر نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عالمی تجارتی مرکز سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہے ۔
میکسیکو نے بھی اضافی ٹیکس کے نفاذ پر ٹرمپ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔