Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کینیا میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، چودہ افراد ہلاک، بارہ زخمی، رہائشی عمارت پر گرنیڈوں سے حملہ

کینیا میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، چودہ افراد ہلاک، بارہ زخمی، رہائشی عمارت پر گرنیڈوں سے حملہ
July 8, 2015
کینیا (ویب ڈیسک) کینیا میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے چودہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ حملے میں بارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ شدت پسندوں نے حملہ صومالیہ کی سرحد کے قریب مندیرا کاونٹی میں کیا جس میں ایک خاتون سمیت چودہ افراد ہلاک اور بارہ کے قریب زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نیروبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مندیرا کاونٹی کے کمشنر کے مطابق حملہ آوروں نے رہائشی عمارت پر گرنیڈوں سے حملہ کیا جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔ واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔