Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کینیا : شدید بارشوں سے سات افراد ہلاک ،نیروبی کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں

کینیا : شدید بارشوں سے سات افراد ہلاک ،نیروبی کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں
April 30, 2016
نیروبی(ویب ڈیسک)کینیا میں شدید بارشوں سے سات افراد ہلاک  جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں، بارشوں سے شہرکی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔ تفصیلات کےمطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ،،شدید بارشوں سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،، بارشوں کے باعث سات افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں  نیروبی پولیس کے مطابق دارالحکومت میں شدید بارش سے تین افراد ہلا ک ہوئے جبکہ دیوار گرنے سے تین شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرکانہ کاونٹی میں چار افراد بارش کے سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق کینیا کے علاقے حرومہ میں  چھے منزلہ عمارت بھی تیز بارش میں گرگئی ہے ،عمارت کے گرنے سے ڈیڑھ سو افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔