کینیا، شادی والی بس دریا میں گر گئی، 23 افراد ڈوب کر ہلاک

نیروبی (92 نیوز) کینیا میں شادی کے لیے جانے والی بس دریا میں گر گئی، 23 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بچوں سمیت 12 افراد کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کیا۔ کینیا میں کٹوئی کے گورن رچیریٹی نگیلو کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ آج صبح یہاں پیش آیا۔