Saturday, December 10, 2022

کینیا:الشباب نامی انتہاپسندتنظیم کی کالج میں فائرنگ، 150افراد ہلاک متعددزخمی

کینیا:الشباب نامی انتہاپسندتنظیم  کی کالج میں فائرنگ، 150افراد ہلاک متعددزخمی
گریسا(ویب ڈٰیسک)کینیا میںالشباب نامی تنظیم کےمسلح افراد کی مقامی کالج میں فائرنگ سے 150افراد ہلاک جبکہ متعد دزخمی ہوگئے۔ کینیا کے نیشنل ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گریسا میں واقع یونیورسٹی کالج میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد دینے والے ادارے نےبیسیوں افراد کی حالت شدید تشویشناک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ حملہ آوروں نے عمارت میں کئی عیسائیوں کو یرغمال بھی بنا رکھا ہے۔ القاعدہ سے منسلک صومالی شدت پسند تنظیم الشباب اس سے پہلے بھی کئی بار اس کالج کو نشانہ بنا چکی ہے۔