Sunday, October 2, 2022

کینگروز کی سر زمین پر کھیلنا ہمیشہ ہی چیلنج رہا ہے ، مصباح الحق

کینگروز کی سر زمین پر کھیلنا ہمیشہ ہی چیلنج رہا ہے ، مصباح الحق
سڈنی ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کینگروز کی سر زمین پر کھیلنا ہمیشہ ہی چیلنج رہا ہے ، امید ہے یہاں نئے کھلاڑی کھیل کا لطف  اٹھائیں گے ۔ پاکستان کے شاہین کینگروز کا شکار کرنےآسٹریلیا پہنچ گے ، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہایا ، سڈنی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کی وکٹوں اورکنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں،بابراعظم کے لئے کپتانی نیا تجربہ ضرورہے لیکن نسیم شاہ اور عثمان قادر سے عمدہ پرفارمنس کی توقع بھی ضرور ہے ۔ مصباح الحق نے قومی ٹیم کی پرفارمنس کے اتارچڑہاؤ پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھیں، غیرمتوقع کارکردگی آسٹریلیا کے لیے ہی نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے ۔ قومی ٹیم تین نومبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے قبل جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔