Wednesday, October 5, 2022

کینگروز کو دبوچنے کے لیے شاہینوں کی بھر پور ٹریننگ

کینگروز کو دبوچنے کے لیے شاہینوں کی بھر پور ٹریننگ
سڈنی (92 نیوز) پاکستانی شاہین کینگروز کو دبوچنے کےلیے آسٹریلیا میں موجود ہیں، آج پھر سڈنی اسٹیڈیم میں حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کے لیے خوب پسینہ بہایا، کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی بھرپور ٹریننگ کی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسڑیلیا کی کنڈیشن مشکل ضرور ہیں لیکن امید ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، مصباح الحق نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتانوں کو بیٹنگ پرفارمنس پر فوکس کرنے کا مشورہ بھی دیا۔