Thursday, September 19, 2024

کینگروز کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ

کینگروز کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ
October 1, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کر دیا، آسٹریلیا نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورے سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ ہفتے کے روز فتح اللہ میں ایک وارم اپ میچ سے شروع ہونا تھا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کو دو ٹیسٹ میچز کھیلنا تھے۔ دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو گزشتہ  پیر کے روز ڈھاکا پہنچنا تھا تاہم پہلے یہ دورہ ملتوی کیا گیا اب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس دورے کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔