Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کینگروز نے آئی لینڈرزکو ناکوں چنے چبوادیے

کینگروز نے آئی لینڈرزکو ناکوں چنے چبوادیے
March 8, 2015
سڈنی(ویب ڈیسک)گیارہویں ورلڈ کپ کے بتیسویں میچ میں کینگروز نے آئی لینڈرز کو شکست سے دوچار کر دیا ۔ آسٹریلیامیں کھیلےجانے والے  ورلڈکپ میں کینگروز بلے بازوں نے آئی لینڈرز کے بالروں کو دن میں تارے دکھا دیے ۔ کینگروز بلے بازوں نے سری لنکا کے خلاف پہاڑ جیسا 377رنزکا ہدف دے کر سری لنکن بلے بازوں کےلئے مشکل کھڑی کردی ۔ سری لنکن بلے بازوں نے بڑے اعتماد کے ساتھ ہدف کی طرف بڑھنا شروع کیا لیکن سنکا کارا کے آوٹ ہونے کے بعد سری لنکن ٹیم مشکلات میں پھنس گئی تلکار تنے دلشان نے بھی 62رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ چندی مل کے 24گیندوں پر 52سکور نے بھی سری لنکا کو فتح کے قریب تو کر دیا لیکن چندیمل کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد سری لنکن بلے باز کینگروز کی باولنگ کا سامنا نہ کرسکے اور ایک ایک کرے پویلین لوٹتے رہے سری لنکن ٹیم یہ اہم میچ 64رنز سے ہار گئی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔