کیمرون مصر کو ہرا کر افریقن فٹبال کپ آف نیشنز کا نیا حکمران بن گیا
لبری ول (ویب ڈیسک) کیمرون نے مصر کو شکست دے کر افریقن فٹ بال کپ آف نیشنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گیبون کے دارالحکومت لبری ول میں کھیلے جانے والے فائنل میں کیمرون نے مصر کو دو ایک سے ہرایا۔ مصر کی ٹیم نے مسلسل پانچویں بار افریقن کپ آف نیشنز جیتنے پر نظریں جما رکھیں تھیں لیکن اسے کیمرون کی ٹیم کے ہاتھوں فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کیمرون نے مصر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے پچھاڑ دیا۔ دوسرے ہاف تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا لیکن کیمرون کے کھلاڑی ابوبکر نے اٹھاسی ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ دو ہزار دو کے بعد کیمرون کی ٹیم نے یہ پہلا ٹائٹل جیتا۔